معصوم بچوں کیلئے ابتدائی دور میں حروف تہجی کو ذہن نشین کرنا قدرے مشکل ہے۔ مگر بچوں کے فہم و ادراک کو پیش نظر رکھتے ہوئے کھیل ہی کھیل میں دلچسپ انداز اپناتے ہوئے حروف تہجی کی شناخت نہ صرف آسان بلکہ دلچسپ انداز اختیار کر سکتی ہے۔ میرا پہلا اردو قاعدہ ”حروف تہجی باتصویر “ دی لائسیم کی پیشکش اسی ضرورت و اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے ترتیب دیا گیا ہے۔
حروف تہجی باتصو یر اردو کے بنیادی اڑتیس حروف اور دس ابتدائی مرکبات پر مشتمل ہے۔ دیدہ زیب رنگوں سے آراستہ ہر حرف کیلئے مکمل صفحہ مختص کیا گیا ہے۔حرف کا الفاظ میں استعمال سکھانے کیلئے بالمقابل صفحہ پر حروف کی آواز سے شروع ہونے والی تصاویر کو انتہائی خوبصورت انداز میں مصّور کیا گیا ہے۔ ایسے الفاظ کا انتخاب کیا گیا ہےجو نہ صرف بولنے اور سمجھنے میں آسان ہیں بلکہ ان کی تصاویر بچوں کے شعور سے مکمل طور پر ہم آہنگ ہیں۔ حروف کی بناوٹ کو ذہن نشین کرنے کیلئے مشق کے طور پر مکمل حروف تہجی جلی شکل میں ساتھ ساتھ درج ہیں۔
عمدہ مواد ، دلکش تصاویر ، اعلیٰ طباعت اور مضبوط سخت جلد بندی کی حامل اس کتاب کی قیمت بھی انتہائی مناسب ہے۔

ذخیرہ الفاظ

حروف تہجی ا لف تا ے، ابتدائی مرکبات، انار، آم، بلی، پتا، تتلی، ٹماٹر، ثمر، جہاز، چڑیا، حلوائی، خرگوش، درخت، ڈول، ذخیرہ، ریچھ، پہاڑ، زرافہ، ژالہ باری، سورج، شترمرغ، صندوق، ضعیف ، طوطا، ظروف، عقاب، غبارہ، فوارہ، قائداعظمؒ، کبوتر، گڑیا، لومڑی، مور، ناشپاتی، وکیل، ہرن، گائے، یکہّ، بھنڈی، پھول، تھیلا، جھنڈا، چھتری، دھنک، ڈھول، کھلونا، گھڑی۔

 

Home Products ( Lyceum , Knowledge ) Business ( RateList , OrderForm , JoinUs ) Contacts

 

Copyright © 2008 The Lyceum All Rights Reserved.